پاکستان کی سعودی عرب کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت مزید بڑھانے کی درخواست

پاکستان کی سعودی عرب سے تیل کی مؤخر ادائیگیوں کی درخواست

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سعودی عرب کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کو مزید ایک سال کے لئے بڑھانے کی درخواست کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق معاشی ٹیم کی جانب سے باقاعدہ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ مؤخر ادائیگیوں پر تیل حاصل کرنے کے لئے کریڈٹ ٹائم کو ایک سال سے بڑھا کر 2 سال یا اس سے زیادہ کیا جائے۔ حکومت کی درخواست پر معاشی ٹیم اور سعودی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے، جس کا جلد فائنل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تائیوان پر حملے کی صورت میں چین کو نتائج کا اندازہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

تاریخی معاہدے کی تفصیلات

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی سعودی آئل فیسیلیٹی رواں ماہ فروری 2026 تک مؤثر رہے گی۔ سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت ماہانہ 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو ملتے ہیں۔ معاہدے کے تحت یہ قسط فروری 2026 تک جاری رہے گی، اور گزشتہ سال کے آغاز پر ہی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کا آغاز ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے:عمر ایوب

وزیر اعظم کی درخواست

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سعودی حکام کو درخواست کی گئی کہ مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کو جاری رکھا جائے تاکہ بیلنس آف پیمنٹ کا پریشر نہ ہو اور ایکسٹرنل ادائیگیوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے ادائیگیوں کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریہ کانگو، وزیر کے طیارے کو آگ لگ گئی، مسافر محفوظ

معاشی ٹیم کا سعودی عرب کا دورہ

معاشی ٹیم کا اہم وفد بھی سعودی عرب کے دورے پر ہے جس کا مقصد پاک سعودی تعلقات میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مختلف منصوبوں پر سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔ سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس پاکستان کے پاس موجود ہیں، ان میں سے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کی میعاد دسمبر 2025 میں مکمل ہونے پر مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرایا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں ترمیم میں حکومت جن 35 شقوں سے دستبردار ہوئی، اگر انہی میں سے کوئی چیز 27 ویں ترمیم میں پاس کی جاتی ہے تو ہم اسے پارلیمنٹ کی توہین سمجھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

رول اوور کی صورتحال

وزارت خزانہ حکام کے مطابق 3 ارب ڈالر کا رول اوور کرانے میں ابھی وقت باقی ہے، لیکن رول اوور میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے۔ مؤخر ادائیگیوں پر سعودی فنڈز فار ڈویلپمنٹ ہر ماہ پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر ادا کر رہا ہے۔ ادھار تیل کی سہولت کے لیے فروری 2025 میں 10 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط ملی تھی اور ہر ماہ کے دوران قسطوں میں رقم موصول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: امارات: سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر پاکستانیوں سمیت 25 افراد گرفتار

ادھار تیل کی سہولت کا مقصد

ذرائع کے مطابق موجودہ معاہدے کے تحت 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی رقم پاکستان کو ایک سال کے دوران مل چکی ہے۔ یہ سہولت بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی لانے کے لئے فراہم کی گئی ہے، کیونکہ آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈز فیسیلیٹی قرض معاہدے کے وقت اس سہولت کو شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی محکمہ ٹیکس نے حسن نواز کی دیوالیہ ہونے کی مدت ختم کردی

سعودی عرب کی جانب سے جواب

پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب کی جانب سے فوراً حامی نہیں بھری گئی اور تعاون کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع بتاتے ہیں کہ جو وفد سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہا تھا اس کی اہم میٹنگز کے دوران سعودی حکام کی جانب سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، پائیدار اقتصادی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

آئندہ کے امکانات

ذرائع نے دنیا نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے اگر ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہو جاتی ہے تو رواں سال سعودی عرب سے پاکستان میں 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر آئیں گے اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت فروری 2027 تک جاری رہے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...