حکومت کا مہاجرینِ جموں و کشمیر کے لیے فی کس گزارہ الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ
حکومتِ پاکستان کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتِ پاکستان نے مہاجرینِ جموں و کشمیر کے لیے فی کس ماہانہ گزارہ الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق، یوم آزادی کی تقریبات کا آج آغاز، صدر، وزیراعظم شرکت کرینگے
یکجہتی کا مظہر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا کہ گزارہ الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے اختیار کردہ روئیے کے باعث ندامت وپشیمانی محسوس کرنے کے بجائے یہ عزم و ارادہ کریں کہ آپ وہ غلطی دوبارہ نہیں کریں گے جو آپ کر چکے
بحالی و آبادکاری کے اقدامات
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 3 ارب روپے کی لاگت سے 750 گھروں کی تعمیر کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ مہاجرین کی بحالی اور باعزت آبادکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
سرکاری زمین کی فراہمی
امیر مقام نے مزید کہا کہ رہائشی منصوبے کے لیے حکومتِ آزاد جموں وکشمیر نے سرکاری زمین مہیا کی۔ حکومت کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔








