سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی
سماعت کی ملتوی کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: گھروں کی ریکی اور پھر مکینوں کی عدم موجودگی میں وارداتیں کرنیوالی خواتین سمیت گینگ کے 4 کارندے گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانیے
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر کی ملاقات، بھارتی حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وکلا کی بحث
سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کیس کے نوٹس کے حوالے مطلع نہیں کیا گیا۔
وکیل بابر نواز نے کہا کہ بحث شروع کر دیتے ہیں، آج ہم دلائل دے دیتے ہیں۔ جبکہ وکیل علی بخاری نے کہا کہ میرے پاس کاغذ اور نہ ہی کوئی قلم ہے۔
سماعت کی نئی تاریخ
سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔








