سونا 14ہزار800روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 5لاکھ 29ہزار162روپے ہوگئی
کراچی میں سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافہ کی تفصیلات
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 14 ہزار 800 روپے اضافہ ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 12 ہزار 689 روپے اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہے۔
عالمی بازار کا اثر
ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 148 ڈالر اضافے سے 5064 ڈالر فی اونس ہے۔
مجموعی قیمت میں تبدیلی
یاد رہے کہ دو روز میں سونا 38 ہزار 800 روپے مہنگا ہوا۔








