بلوچستان میں تعاقبی اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 روز میں فتنہ الہندوستان کے کتنے دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے۔ اہم تفصیلات جانیے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز
لاہور (طیبہ بخاری سے) بلوچستان میں 3 روز سے جاری سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے کتنے دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں ڈکی بھائی نے کیا سیکھا؟ زندگی بدل دینے والے تجربات کا انکشاف۔
دہشت گردوں کی ہلاکتیں
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 3 روز سے جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 197 دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔ ان دہشت گردوں کے خلاف کچھ تعاقبی اور سینیٹائزیشن آپریشنز اب بھی جاری ہیں۔
شہداء کی تعداد
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مادر وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان کے 22 بہادر جوانوں بشمول آرمی، ایف سی، پولیس اور پی ایم ایس اے نے جام شہادت نوش کیا۔ ان دہشت گردوں کی بربریت کا شکار معصوم شہریوں کی تعداد 36 ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔








