طبی سہولیات تک رسائی کینسر کے خلاف جنگ جیتنے میں ناگزیر ہے: سردار ایاز صادق

کینسر کی عالمی چیلنج

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کینسر ایک عالمی چیلنج ہے، مؤثر علاج اور احتیاطی تدابیر سے کینسر جیسے مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ طبی سہولیات تک رسائی کینسر کے خلاف جنگ جیتنے میں ناگزیر ہے۔ رواں سال کے عالمی یوم کینسر کا تھیم "یونائیٹڈ بائے یونیک" کینسر کے ہر مریض کی منفرد جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد انکا جانشین کون ہو گا ؟ جانیے

پارلیمان کا عزم

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم کینسر پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کینسر کے مریضوں کے علاج تک رسائی اور صحت کے نظام کو مربوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ قومی ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے حکومت کا تاریخی اقدام ہے، 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ایچ پی وی ویکسین کی فراہمی قابلِ تحسین اقدام ہے۔

جدید کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ لاہور میں جدید کو-ایبلیکشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے، صحت مند طرزِ زندگی اور باقاعدہ طبی معائنہ کینسر سے بچاؤ کے لیے مؤثر ہے۔ کینسر کے مریضوں کے ساتھ ہمدردی اور مثبت رویہ اختیار کرنا معاشرتی ذمہ داری ہے۔ کینسر سے متعلق آگاہی اور طبی سہولیات تک رسائی کینسر کے خلاف جنگ جیتنے میں ناگزیر ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...