الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز پر وضاحت طلب
بلدیاتی انتخابات کے فنڈز کی وضاحت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلیے فنڈز پر وضاحت طلب کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم علی خان نے ’قائد اعظم الفلاح امیچر گالف چیمپئن شپ‘ اپنے نام کر لی
مالیاتی کمیٹی کا اجلاس
''جیو نیوز'' کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز پر وضاحت طلب کی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن سے مذکورہ بلدیاتی انتخابات کے لیے وضاحت مانگی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے، رانا تنویر حسین
فنڈز کی سمری کی ہدایت
محمد اورنگزیب نے 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سمری تفصیلات کے ساتھ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی، جب کہ کسٹمز سے ضبط شدہ سامان گلگت بلتستان حکومت کو دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
ایگزم بینک کی پالیسی کی منظوری
وزیر خزانہ کی زیرِ صدارت ایک اور اجلاس میں ایگزم بینک کی 2025 پروکیورمنٹ پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔








