بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
خط کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو بڑی خوشخبری سنا دی
خط میں مطالبات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے 8 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 498 افراد سے پوچھ گچھ، 4 مشتبہ افراد گرفتار
بنیادی انسانی حقوق
محمود اچکزئی نے خط میں لکھا کہ ’’عمران خان کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے لہٰذا ان کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔‘‘
تجویز کردہ ڈاکٹروں کے نام
محمود خان اچکزئی نے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر عامر اعوان کے نام تجویز کیے ہیں۔








