پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ بند، افسران غائب، ملازمین پریشان
پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ بند
کراچی (آئی این پی) - پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ ملازمین کے لئے بند ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح ملازمین جب ڈیوٹی پر پہنچے تو ڈی ایس ایف نے ہیڈ آفس اور مین پلانٹ کے گیٹ بند کر دیئے۔ ملازمین کی جانب سے وجہ پوچھنے پر کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نتائج سے مکمل آگاہ تھے اس کے باوجود ریاستی مفاد کے خلاف فیصلے کیے: بلال اظہر کیانی
افسران کی عدم موجودگی
اسٹیل ملز افسران کی موقع پر عدم موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کے افسران کے غائب ہونے سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی گئی ہے۔
یونین کا مطالبہ
پاسلو یونین نیاسٹیل ملز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیل ملز کے گیٹ فوری کھلوائے جائیں اور صورتحال کی وضاحت کی جائے۔








