ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کی تیاری، قوانین میں ترامیم
ٹریفک پولیس کی یونیفارم میں تبدیلی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیلی کے حوالے سے قوانین میں ترامیم کردی گئیں۔
یونیفارم کے نئے ریگولیشنز
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کے یونیفارم اورپیٹرن کے حوالے سے یونیفارم ریگولیشنز 2026 ترامیم جاری کردی گئی ہیں۔ ترامیم کے تحت ٹریفک پولیس پنجاب کی یونیفارم 3 مراحل میں تبدیل کی جائے گی۔
تبدیلی کے مراحل
پہلے مرحلے میں لاہور کی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائےگا۔ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ریجنز کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں پنجاب کے دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل ہوگا.
انفاذ کا شیڈول
ٹریفک حکام کے مطابق لاہور میں رواں ماہ یونیفارم کی خریداری کرکے استعمال یقینی بنایا جائےگا، رواں مالی سال میں دیگر بڑے شہروں میں نئے یونیفارم کا نفاذ کیا جائے گا جبکہ اگلے مالی سال کے دوران پورے پنجاب میں یونیفارم تبدیل کردیا جائے گا۔
حکومتی منظوری
سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی تعیناتی کے آخری روز سٹینڈنگ آرڈر جاری کرگئے، گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے یونیفارم تبدیلی کی منظوری دی گئی تھی۔








