پاکستان کرسچین الائنس کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب، ذمہ دارانہ صحافت پر طاہر منیر طاہر سمیت چند صحافیوں کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔
پاکستان کرسچین الائنس کی تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کرسچین الائنس، متحدہ عرب امارات کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے بھارت کا پاکستان سے 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ
شرکاء کی فہرست
اس تقریب میں پادری نعمان ستار، پادری عامر مسیح، ثانیہ ذیشان، برشنا کنول، رابن سوہترا، بشارت مسیح، ثناء اعجاز، سمیر ڈیوڈ، پادری انیس مسیح، ڈیکن سہیل سنا ور، اور ویویانا پراپرٹیز کے CEO شیرون ملک نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ مون سون میں بارشوں کے دوران ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 288 ہو گئی
نظامت اور انتظامات
تقریب کا اہتمام پاکستان کرسچین الائنس کے صدر پادری جان قادر، وائس پریذیڈنٹ شاہد پرویز، جنرل سیکرٹری پاسٹر نعمان ستار، ایڈیشنل سیکرٹری ذیشان سلطان، اور انفارمیشن سیکرٹری عظیم یونس نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھینس چوری کی کوشش ناکام ، گاؤں میں بھینس چور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
اجتماع کی اہمیت
تقریب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس PFUJ کے فاؤنڈر مدثر خوشنود، صدر خالد ملک، جنرل سیکرٹری انصر اکرم، پاکستان جرنلسٹ فورم PJF کے صدر طاہر منیر طاہر، ایگزیکٹو ممبر خالد محمود گوندل، اور راجہ محمد نصیر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پھیلانے پر 10لاکھ سے زائد ویب لنکس اور یو آر ایل بلاک کردیئے
خطاب اور تعریف
تقریب سے پادری جان قادر، شاہد پرویز، پاسٹر نعمان ستار، ذیشان سلطان، اور عظیم یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا چوتھا ستون ہیں۔ ان کا کردار معاشرے میں مؤثر آواز کے طور پر اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست دائر
صحافیوں کی خدمات کا اعتراف
پاکستان کرسچین الائنس کے عہدیداران نے کہا کہ یہ اتحاد عوامی فلاح و بہبود کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر بہترین صحافتی خدمات انجام دینے پر ہفت روزہ جذبہ کے اوورسیز ایڈیٹر خالد محمود گوندل، دنیا نیوز کے بیورو چیف مدثر خوشنود، بول ٹی وی کے انصر اکرم، خلیج ٹائمز کے خالد ملک، اور طاہر منیر طاہر کو خصوصی شیلڈز دی گئیں۔
شکریہ و تعاون
اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر متذکرہ صحافیوں نے پاکستان کرسچین الائنس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔









