نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی اہم ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔ فریقین نے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایرانی سرمایہ کاروں کو زراعت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیل ملز سکریپ کردی جائے گی، بحالی کے چانسز کم ہیں: معاون خصوصی ہارون اختر
نواز شریف کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا جائے تو بڑے بڑے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ایران کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور کہا کہ ایرانی عوام ہمیشہ دعاؤں کا حصہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر
ایرانی سفیر کا نقطہ نظر
ایرانی سفیر رضا امیری نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو جسم، ایک روح کی مانند ہیں۔ انہوں نے عالمِ اسلام کی سربراہی اور پاک ایران تعلقات کے فروغ میں نواز شریف جیسے لیڈر کی ضرورت پر زور دیا۔
نواز شریف کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت کی طرف سے معاملات نواز شریف کے علم میں لانا ضروری سمجھتے ہیں، اور نواز شریف کو پاکستان کی حفاظت کرنے والا ستون مانتے ہیں۔








