وِگ کے استعمال پر ندا یاسر تنقید کی زد میں آ گئیں
ندا یاسر کی سوشل میڈیا پر واپسی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اکثر و بیشتر اپنے بیانات کے سبب تنازعات میں گھری رہنے والی پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی میں عمران خان کی کمی شدت کے ساتھ محسوس ہو رہی ہے؛حبیب اکرم
عمر عالم کی شیندی میں شرکت
حال ہی میں انسٹاگرام پر 26 لاکھ فالوورز رکھنے والی میزبان نے ساتھی فنکار عمر عالم کی شیندی میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے 5 مطلوب اشتہاری گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل
ندا یاسر کا لباس اور وِگ کے حوالے سے بحث
تقریباً 18 برس سے مارننگ شو کی میزبانی کرنے والی ندا یاسر نے اس موقع پر سیاہ و سنہری امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا، تاہم ندا یاسر اس وقت وائرل ہوئیں جب سوشل میڈیا صارفین نے ان کی وِگ پر بحث شروع کر دی۔
متعدد صارفین کا دعویٰ ہے کہ وہ حالیہ شادی کی تقریبات میں وِگ استعمال کر رہی ہیں۔
ویڈیو کی گونج اور تیز ہوتی بحث
عمر عالم کی شیندی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں یاسر حسین اور یاسر نواز ندا یاسر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں ندا یاسر کا ہیئر اسٹائل مختلف دکھائی دینے کے بعد کئی صارفین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ مصنوعی بالوں کا استعمال کر رہی ہیں۔
اسی تقریب کی ندا یاسر اور یاسر نواز کی ایک اور ویڈیو بھی آن لائن سامنے آئی، جس کے بعد بحث مزید تیز ہو گئی۔








