اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد مزید فرنچائزز کے ریٹین کھلاڑیوں کا معاوضہ بھی سامنے آگیا۔
پی ایس ایل سیزن الیون ری ٹینیشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن الیون کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد مزید تین فرنچائزز کے ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کا معاوضہ بھی سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں کشیدگی، بحرین نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں ریموٹ ورک پالیسی نافذ کردی
پشاور زلمی کی ریٹینشن
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور زلمی نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔ پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو 4 کروڑ 48 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں عبدالصمد کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں علی رضا کو ایک کروڑ 96 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ریٹینشن
اسی طرح کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ابرار احمد کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں حسن نواز کو 3 کروڑ 92 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل حسین کو 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کے لیے ٹیسٹ کپتانی برقرار رکھنا مشکل، متبادل کون ہوگا؟
کراچی کنگز کی ریٹینشن
ادھر کراچی کنگز نے حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 4 کروڑ 76 لاکھ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ کو 3 کروڑ 36 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ کو 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اصلی ایس پی نے بھکر میں نقلی ایس پی کو گرفتار کرا دیا، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد
لاہور قلندرز کی ریٹینشن
دفاعی چیپمئن لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے اور سلور کیٹیگری میں محمد نعیم کو 70 لاکھ روپے میں برقرار رکھا ہے۔
ملتان سلطانز کی صورتحال
خیال رہے کہ ملتان سلطانز کی جانب سے کسی کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیا گیا۔








