کراچی؛ پسند کی شادی نہ کروانے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
واقعہ کی تفصیلات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے موچکو مشرف کالونی میں پسند کی شادی نہ کروانے پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: آج کل لڑکیوں کی زبانیں بہت لمبی ہیں، شوہروں سے کنٹرول میں رہ کر بات کریں: اسما عباس
لاش کی شناخت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق موچکو تھانے کے علاقے مشرف کالونی سیکٹر نائن اے میں گھر سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے قانونی کارروائی کے لے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 18 سالہ حنین شاہ ولد اصغر شاہ کے نام سے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: نفرت انگیز مواد پھیلانے کے ملزم کی ضمانت منظور
پولیس کی معلومات
ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ متوفی نوجوان کسی لڑکی کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا تاہم متوفی نوجوان کے اہلخانہ مذکورہ لڑکی کے ساتھ شادی کروانے سے انکاری تھے جس پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔
قانونی کارروائی
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش وارثا کے حوالے کر دی۔








