بھارت سے ورلڈ کپ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ، ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے، سابق انگلش کرکٹر کا بیان
مارک بچر کا تبصرہ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق انگلش کرکٹر مارک بچر نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار، ایک اور بلند ترین سطح حاصل کر لی۔
پاک بھارت میچ کی اہمیت
مارک بچر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہے، آئی سی سی کو یقین دہانی کرانی پڑتی ہے کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم 22 سے 26 ستمبر تک اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
پاکستان کا دباؤ ڈالنے کا طریقہ
سابق انگلش کرکٹر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کا ایک گروپ میں ہونا طے شدہ فارمولا ہے، باقی ٹیموں کے معاملے میں سب ضابطے کے تحت ہوتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھی بھارت کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا۔
مارک بچر کا کہنا تھا کہ بھارت جہاں چاہتا ہے کھیلتا ہے، دوسری ٹیموں کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے لیکن ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے، پاکستان کے پاس بھارت اور آئی سی سی پر دباؤ ڈالنے کا یہ واحد ذریعہ تھا۔
پاکستان کی حکومتی فیصلہ
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی ہے۔








