شکیب الحسن نے حسینہ واجد کے ملک سے جانے کے بعد عوام سے معافی مانگ لی
معافی کا اعلان
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے جولائی میں طالب علموں کے احتجاج کے دوران اختیار کی گئی خاموشی پر کئی ماہ بعد معافی مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر روپے کے مقابلے میں مہنگا ہوگیا
خاموشی کی وجوہات
تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن عوامی لیگ کے دور حکومت میں ممبر پارلیمنٹ تھے اور انہوں نے جولائی میں ہونے والے احتجاج کے دوران خاموشی اختیار کی تھی۔ شکیب الحسن احتجاج کے دوران کینیڈا میں لیگ کھیل رہے تھے جس کے بعد وہ امریکا چلے گئے۔ اس کے بعد سابق کپتان نے پاکستان اور بھارت میں سیریز کیلئے جوائن کیا، جب کہ شکیب قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں اور تاحال بنگلا دیش واپس نہیں گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سیاستدان کا انکشاف: سدھو موسے والا کو قتل سے 8 روز قبل ان کی موت کا پتہ تھا
سوشل میڈیا پیغام
تاہم اب سابق کپتان نے سوشل میڈیا پیغام میں طالب علموں کے احتجاج کے دوران اپنائی گئی خاموشی پر معافی مانگتے ہوئے اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں ہوم گراؤنڈ میں سپورٹ کی اپیل کی ہے۔ شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ طلبہ تحریک کے دوران جو شہید اور زخمی ہوئے وہ میرے لیے قابل احترام ہیں۔ میری خاموشی سے جن کو دکھ ہوا، میں ان سب کے احساسات کو عزت دیتا ہوں اور خلوص دل سے معافی مانگتا ہوں۔ میں بھی آپ کی جگہ ہوتا تو اپ سیٹ ہوتا۔ میں آخری میچ کھیل رہا ہوں جہاں آپ سب کے ساتھ مل کر گڈ بائے کہنا چاہتا ہوں، الوداع کے موقع پر میں اپنے فینز کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہتا ہوں۔
ریٹائرمنٹ اور آخری میچ
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شکیب الحسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم شکیب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر آخری ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ 21 اکتوبر سے ڈھاکا میں شروع ہونا ہے۔