ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس، نادرا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کی شناخت سے متعلق رپورٹ جاری کردی
پشاور میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کی شناخت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہائی کمیشن لندن میں لاہور قلندرز کی ٹرافی تقریب، عوام اور کرکٹ اسٹارز کا جوش و خروش
شناخت کا طریقہ کار
نادرا رپورٹ کے مطابق ملزمان کی شناخت فیشل ریکگنیشن سسٹم (ایف آر ایس) کے ذریعے کی گئی، جس کے لیے یو ایس بی موصول ہوئی اور اس میں 5 فولڈرز تھے۔ فولڈرز کے نام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، عامر چمکنی، عرفان سلیم، کامران اور تیمور جھگڑا تھے اور فولڈرز کے مذکورہ ناموں کے ساتھ پروفائل پیکچرز بھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کووِڈ کی واپسی، بھارت میں فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی
مکمل رپورٹ
نادرا نے بتایا کہ ایف آر ایس سسٹم کے ذریعے ممکنہ طور پر چہرے کی شناخت قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ میچ ہوئی جبکہ گراؤنڈ کی تصدیق لازمی ہے۔ جو یو ایس بی خط کے ساتھ بھیجی گئی تھی وہ واپس کردی گئی ہے۔
کیس کی اہمیت
9 مئی (ریڈیو پاکستان) کیس، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے بعد نادرا نے بھی وزیراعلی سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق کردی، رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، ویڈیو میں موجود شخص وزیراعلی سہیل آفریدی ہی ہے، نادرا رپورٹ میں سابق وزراء کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا، پی ٹی آئی… pic.twitter.com/EN72l5cUo2
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) February 4, 2026








