پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں کمی کا امکان، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں پر نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: حلقہ پی بی 21 کیس، وفاقی آئینی عدالت نے محمد صالح بھوتانی کامیاب قرار دیدیا
اجلاس میں اہم فیصلے
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا، جہاں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے "سیف بسنت" کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا ہے۔
پتنگ بازی کے سامان کی دستیابی
بلال یاسین نے کہا کہ حکومت نے قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ بازی کا سامان بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ چاروں اضلاع میں دستیاب پتنگ بازی کا سامان ایک دن میں لاہور پہنچ جائے گا۔ وافر مقدار میں سامان کی دستیابی سے قیمتوں میں واضح کمی ہوگی۔ بسنت کو "سیف بسنت" بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








