ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ سامنے آگئی
ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں، قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہے، عطا تارڑ
نیلامی کی تفصیلات
پی ایس ایل حکام کے مطابق ایونٹ کے 11ویں ایڈیشن کےلیے ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔
بڈرز کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کے لیے کل 5 بڈرز مقابلہ کریں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا۔
پروپوزلز کی جانچ
پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا، جو اب نیلامی میں حصہ لیں گے.








