پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

یوم یکجہتی کشمیر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھارتی مظالم کے شکار مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن منایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الخدمت آغوش کالج مری سے فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں تقریب، تعلیمی و اعزازی اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا۔

دنیا بھر میں یکجہتی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دنیا بھر میں 5 فروری کا دن یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کی تجدید کا دن ہے، کراچی سے خیبر اور گلگت سے گوادر تک پورا پاکستان یک زبان ہو کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے ہرحد تک جانے کا اعلان کردیا

شعار اور مظاہرے

کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، جبکہ ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ بھی مبذول کروائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ہزاروں سال کی تاریخ اور مغلیہ سلطنت کا مرکز

قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف خصوصی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا کی فیملی کے ہمراہ تاریخی گردوارہ پنجہ صاحب حاضری، والدین کے آبائی گاؤں بھی جائیں گے

کشمیری عوام کی قربانی

واضح رہے کہ کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد آزادی کے دوران جہاں ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے، وہیں ایک ہزار سے زائد کشمیری شہری بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میری لڑکی دوست مجھے اپنے باس کے ساتھ سونے پر مجبور کر رہا ہے – خاتون کا انتہائی شرمناک انکشاف

حق خودارادیت کی خاطر

بھارت کشمیری عوام کی کھربوں روپے کی جائیدادیں ضبط کرنے کے علاوہ ان کے کاروباری مراکز اور گھر بھی جلا کر دیکھ چکا مگر غیور کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے آج بھی سینہ سپر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کیلئے ماہرین نفسیات کے ایس او پیز جاری کر دیئے

پاکستان کا پیغام

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس جدوجہد کی راہ میں وہ اکیلے نہیں، پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ہو یا پوری پاکستانی قوم، ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

عالمی برادری کی توجہ

دہائیوں سے کشمیر پر بھارتی قبضہ اور ریاستی جبر عالمی برادری سے تقاضا کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو، یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ کشمیری عوام تنہا نہیں، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...