حج پر جانے والوں کو بائیو میٹرک کیلئے وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن دے دی
ویزا پروسیسنگ کے لئے بائیو میٹرک کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویزا پراسیسنگ کیلئے بائیو میٹرک کا عمل ہر صورت 8 فروری تک مکمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: فائرنگ سے زخمی ہونے والے نجی ٹی وی اینکر امتیاز میر ہسپتال میں دم توڑ گئے
بینکوں کی رہنمائی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج بائیو میٹرک کیلئے اپنے متعلقہ بینکوں سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں، جو عازمین جدید سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن یا انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینئر عہدیدار کے تھنک ٹینک میں بیان پر دفترِ خارجہ کا ردِعمل سامنے آ گیا
تاشیر سینٹرز کی سہولت
ان افراد کی سہولت کیلئے ملک بھر میں 6 تاشیر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ عازمین حج کیلئے اولین ترجیح سعودی ویزا بائیو ایپ کا استعمال ہونا چاہیے، جو موبائل پلے اسٹور سے با آسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت نے پاکستان کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کیے: صدر مملکت
ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل
اس ایپ پر اپنی ای میل کے ذریعے رجسٹریشن کریں، پاسپورٹ اسکین، سیلفی اور دونوں ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کریں، جس کے بعد آپ کو ایک کنفرمیشن ای میل آئے گی، جسے عازمین حج اپنے باقی پراسیس کے لیے محفوظ کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ سے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد
مشکلات کی صورت میں مدد
ایپ استعمال کرنے میں مشکلات پیش آنے پر اپنے متعلقہ بینک کی برانچ سے بھی رہنمائی لی جا سکتی ہے۔ اگر عازمین کو ایپ کے ذریعے تصدیق نہ ہو سکے تو وہ ملک بھر میں قائم 6 تاشیر سینٹرز سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف 8 روڈ کی وائرل تصویر اے آئی جنریٹڈ نکلی۔
تاشیر سینٹرز کی تفصیلات
ان سینٹرز میں:
- اسلام آباد: عوامی ٹریڈ سینٹر، تیسری منزل، سیکٹر جی نائن
- لاہور: دی انٹرپرائز بلڈنگ، 1 کلومیٹر ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ
- کراچی: بلاک اے، گراؤنڈ فلور، ایف ٹی سی بلڈنگ، شاہراہ فیصل
- پشاور: تیسری منزل، الحاج ٹاور، مین یونیورسٹی روڈ
- ملتان: دوسری منزل، کرسٹل مال، نزد عثمان آباد کالونی، بوسن روڈ
- کوئٹہ: میمار پلازہ، خوجک روڈ، کوئٹہ کینٹ
سینٹرز کے اوقات
ان سینٹرز کے اوقات پیر تا جمعہ دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک ہیں۔ عازمین آج آخری تاریخ 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک لازمی کروا لیں۔








