دھرندھر 2 کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی
دھرندھر 2 کا ٹیزر ریلیز
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم دھرندھر 2 کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس میں مداحوں نے رنویر سنگھ کے کردار کو بے حد سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
اسپائی تھرلر کی واپسی
ادیتیا دھَر کی ہدایت کاری میں بننے والی اسپائی تھرلر فلم دھرندھر، جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی، اب اپنے دوسرے حصے کے ساتھ واپس آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن؟ صارفین کو مشکلات کا سامنا
نیا پوسٹر
فلم ’دھرندھر 2: دی ریونج‘ کا ٹیـزر جاری کرنے سے قبل فلم کا ایک شاندار نیا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں رنویر سنگھ خون میں لت پت انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال میں امریکی کردار پر ”سنگین سوالات“پیدا ہو چکے ہیں: ملیحہ لودھی
پوسٹر کی تفصیلات
پوسٹر میں رنویر سنگھ بارش میں سرخ روشنی کے نیچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں، جو خون کی بارش کا تاثر دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پولیس نے 2 کمسن گمشدہ بھائیوں کو والدین کے حوالے کردیا
سوشل میڈیا پر آگهی
اداکار نے یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اب بگڑنے کا وقت آ گیا ہے۔‘ دھرندھر: دی ریونج دنیا بھر کے سینما گھروں میں 19 مارچ 2026 کو ریلیز ہوگی جو ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
مداحوں کا جوش و خروش
شائقین نے ٹیزر میں رنویر سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، جب کہ فلم کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پھر پی سی بی پر سنگین الزامات لگا دیئے
کہانی کی جھلک
ادیتیا دھَر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بھارتی جاسوس کے پُرتشدد مشن کے گرد گھومتی ہے، جو پاکستان میں خفیہ طور پر داخل ہو کر وہاں کے جرائم پیشہ گروہوں میں شامل ہو جاتا ہے۔
تنقید اور توقعات
اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی، تاہم اس کی سیاست اور حقیقی واقعات کی منتخب انداز میں عکاسی پر تنقید بھی کی گئی۔
دھرندھر کی سنسنی خیز جاسوسی کہانی، پُرتشدد ایکشن مناظر اور رنویر سنگھ و اکشے کھنہ کی شاندار اداکاری نے اس فلم کو اسٹریمنگ ناظرین کے لیے ایک دل چسپ تجربہ بنا دیا تھا، جس کے باعث اس کے سیکوئل سے توقعات بھی خاصی بلند ہیں۔








