کشمیر تنازع نہیں، دنیا کا خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، مشعال ملک
مشعال حسین ملک کا یومِ یکجہتیٔ کشمیر پر بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور حریت قیادت کو درپیش خطرات پر بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سروائییکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لانچ کی تو سارے افلاطون باہر آگئے، مصطفی کمال
کشمیر: ایک خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ
مشعال ملک نے کہا کہ آج یومِ یکجہتیٔ کشمیر ہے اور کشمیر صرف ایک سیاسی تنازع نہیں بلکہ دنیا کا ایک خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اس لیے پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ پڑھے لکھے ہیں : لائبہ بٹ
یاسین ملک کی قید اور کشمیری قوم کی حالت
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حریت رہنما محمد یاسین ملک اس وقت ڈیتھ سیل میں قید ہیں۔ مودی سرکار انہیں پھانسی پر چڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کسی ایک خاندان تک محدود نہیں بلکہ پوری کشمیری قوم کو خاموش کرانے کی کوشش ہے، جہاں امن اور آزادی کی آواز کو جرم بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری
امن کے ممکنات اور ظلم کے سائے
مشعال ملک نے سوال اٹھایا کہ کیا ظلم کے سائے میں امن ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا پوری کشمیری قوم کو سزا دینے کے مترادف ہے۔ مودی سرکار کشمیری قیادت کو پھانسی دے کر آواز دبانا چاہتی ہے۔
کشمیریوں کی آواز اور عالمی خاموشی
ویڈیو پیغام میں مشعال حسین ملک نے کہا کہ امن اور آزادی کا مطالبہ کرنا کشمیریوں کے لیے جرم بن چکا ہے۔ دنیا خاموش ہے اور کشمیر میں دہشت گردی کھلے عام ہو رہی ہے۔ ہر آنسو پر پابندی اور ہر دھڑکن پر خوف مسلط ہے۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیسا انصاف ہے۔








