حکومت کا ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ
حکومت کا نیا اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
ایوارڈ کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال بہترین مرد اور خاتون ایتھلیٹ کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ ایوارڈ کے ساتھ 25 لاکھ روپے کا کیش انعام بھی دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Sodi Arabia ya Pakistan: Kaun Musalman Ummah ki Qiyaadat Karega? – Fazlur Rehman
ایوارڈ تقریب
ہر سال کے اختتام پر خصوصی ایوارڈ تقریب منعقد ہوا کرے گی، قومی ایتھلیٹ کو کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
منظوری کی تصدیق
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے بھی منظوری لے لی ہے۔








