پاکستان میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد کتنی ہو گئی؟
پاکستان میں لاپتا افراد کی تعداد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانی مسلم لیگ ن کے لیے انتہائی اہم ہیں، چوہدری طارق سبحانی
سرکاری اعداد و شمار
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری اعداد وشمار سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے سے پہلے امریکہ کو آگاہ کردیا تھا، نیتن یاہو کا انکشاف
کیسز کی حالت
جنوری 2026 تک ملک بھر میں 9 ہزار 259 لاپتا افراد کے کیسز نمٹا دیے گئے تھے اور ایک ہزار 547 تاحال زیرتفتیش ہیں۔
زیر تفتیش کیسز کی تفصیل
خیبرپختونخوا میں 970 اور پنجاب میں 211 کیسز زیرتفتیش ہیں، بلوچستان میں 167، سندھ میں 145، اسلام آباد میں 44 اور آزاد کشمیر میں 10 کیسز زیر تفتیش ہیں۔








