رجنی کانت خاکروب خاتون سے متاثر، سونے کی چین تحفے میں دے دی
رجنی کانت نے دیانتدار خاتون کی تعریف کی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار رجنی کانت نے ایک صفائی کرنے والی خاتون کی غیر معمولی دیانت داری کو سراہتے ہوئے اسے سونے کی چین بطور تحفہ پیش کی، جس پر سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام ہمارا ساتھ دیں ،سانحہ گل پلازہ پر بات کرنےکی اجازت نہیں دی جارہی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ چنئی میں ایک مندر کے قریب پیش آیا جہاں سڑک کی صفائی کے دوران پدما نامی خاتون کو زیورات سے بھرا ایک بیگ ملا تھا۔ خبروں میں بتایا گیا کہ پدما نے وہ بیگ اپنے پاس رکھنے کے بجائے فوراً پولیس کے حوالے کر دیا۔ بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کے بعد زیورات کے اصل مالک کا سراغ لگا کر انہیں واپس کر دیا۔ اس دیانت داری کے اعتراف میں ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے پدما کو ایک لاکھ بھارتی روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
رجنی کانت کی جانب سے تحفہ
پدما کا یہ اقدام میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا تو ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت بھی اس سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے پدما کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا اور اس کی ایمانداری پر اسے سونے کی چین بطور تحفہ دی۔ اس ملاقات کی تصاویر بھی اداکار کی ٹیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیں۔
ناظران کی رائے
ایکسپریس کے مطابق تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے رجنی کانت کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ پدما کی ایمانداری کو بھی ہر طرف تعریف مل رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات معاشرے میں دیانت داری اور انسانیت کا مثبت پیغام دیتے ہیں۔








