پاکستان سعودی عرب کو کسی ایگریمنٹ کی ضرورت نہیں، ہم ایک اور متحد ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
سعودی وزیر کا دورہ پاکستان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی وزیر سرمایہ سرمایه کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو کسی ایگریمنٹ کی ضرورت نہیں، ہم ایک اور متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آٹھ گھنٹے میں پانچ پرچے: ایک ایسا مشکل امتحان جس کے لیے پورا ملک رک جاتا ہے
پاکستان کو دوسرا گھر سمجھنا
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق، پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے سعودی وزیر خالد بن عبدالعزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ طیارے کا دروازے کھلنے سے پہلے ہم نے پاکستان کی محبت محسوس کی، ہمیں پاکستانی دوستی کی گرمجوشی کا احساس ہے۔ ہم دوست نہیں، ایک خاندان ہیں۔ ہماری معیشت اور معاشرتی اقدار ایک ساتھ جڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں موسلا دھار بارش، پنجاب میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری
معاشی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع
سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کو کسی ایگریمنٹ کی ضرورت نہیں، ہم ایک اور متحد ہیں۔ پاکستان کے ساتھ 27 ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔ ان کاکہناتھا کہ ہم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، آرمی چیف نے سعودی عرب کیلئے ریڈٹیپ کو ریڈکارپٹ سے بدلنے پر زور دیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ہمارے لئے اہم ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو سنگل ونڈو بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا سینٹ الیکشن میں 243 ووٹ حاصل کرنے پر اظہار تشکر۔ حافظ عبد الکریم کو مبارکباد، اتحادیوں کا شکریہ
پاک سعودی دوستی کی اہمیت
سعودی وزیر خالد بن عبدالعزیز نے کہاکہ صدر آصف زرداری نے پاک سعودی دوستی کے فروغ، وسعت پر زور دیا ہے۔ ڈھائی ملین پاکستانی سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان رابطے کاروبار کیلئے اہم ہیں۔
اقتصادی استحکام اور مستقبل کی توقعات
ان کاکہناتھا کہ پاکستان نے بہت جلد معیشت کو قابو کیا ہے، پاکستان کے ساتھ ہماری سرمایہ کاری تیزی سے بڑھی ہے، ہمیں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب دنیا کی سب سے بڑی کنسٹرکشن سائٹ ہے، پاکستان ہمیں کنسٹرکشن میٹریل فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔








