لاہور میں گڈی اڑانے کے لئے، 8 فروری کو مجھے کوئی احتجاج ہوتا نظر نہیں آ رہا، شیر افضل مروت

اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی کی گفتگو

اسلام آباد (آئی این پی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 8 فروری کو مجھے کوئی احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا جو ایک مزید ناکامی ہے، ہار کسی اور کے پاس پڑا ہے، سزا عمران خان اور بشری بی بی کو ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا

انٹرویو میں بیان

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خاندان کی ایک خاتون نے ہار ہتھیایا ہے، مشال یوسفزئی نے کنفرم کیا تھا کہ ہار بشری بی بی سے کوئی لے گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، مشال یوسفزئی کو کیوں ٹارگٹ کروں گا، کیا انہیں ادراک نہیں کہ میں وکیل ہوں اور میرا کام مدعی کی عزت کا دفاع کرنا ہے۔ شیر افضل نے کہا کہ مشال یوسفزئی خبروں میں رہنے کے لیے ایسی باتیں کرتی ہیں، وہ مجھ سے کہہ دیتیں کہ ہار کی خبر سے تکلیف ہوئی ہے۔

سیاسی رہنماؤں کی ہدایت

رکن اسمبلی نے کہا کہ عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سیاست، پارٹی امور پر گفتگو نہ کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے، سلمان اکرم راجہ اور مشال ایک ہی پتے کے دو رخ ہیں یہ کسی کا کسی کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو مجھے کوئی احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا جو ایک مزید ناکامی ہے، جن لوگوں نے حصار میں لے رکھا ہے انہوں نے عمران خان اور پارٹی کو فیل کردیا ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ 8 فروری کا احتجاج سستی کی نذر ہوجائے گا، ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں بھی گڈی اڑانے کے لیے لاہور میں موجود ہوں گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...