بسنت کے موقع پر لاہور میں کتنی گاڑیاں داخل ہونے کا امکان ہے؟ اعدادوشمار جاری

لاہور میں بسنت فیسٹیول کی تیاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرِ لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول پر لاکھوں گاڑیوں کے داخل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے عید کی تعطیلات کی منظوری دیدی

گاڑیوں کی متوقع تعداد

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق بسنت کے موقع پر شہرِ لاہور میں تقریبا 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے داخلے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کا امکان

سیکیورٹی انتظامات

10 ہزار پولیس اہلکار اور 2500 ٹریفک وارڈنز تعینات ہوں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے پورے پاکستان کو لاہور میں بسنت منانے دعوت بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: صدر مملکت

مانیٹرنگ کے اقدامات

شہر کے داخلی راستوں کے علاوہ ریڈ زون میں سیف سٹی کیمروں سے براہِ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں: ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہی، مظاہروں کا سلسلہ بند ہو گیا ہے :ایرانی وزیر خارجہ

چیف ٹریفک آفیسر کی وضاحت

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اطہر وحید کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری جبکہ ریڈ زون کی چھتوں پر کیمرے نصب کر کے آپریشنل کیے جائیں گے جن کی مدد سے براہ راست مانیٹرنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 1 مئی احتجاج کے کیس میں؛ 11 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور، دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری

مشترکہ ٹیموں کی تشکیل

دوسری جانب ایس پی آپریشنز سیف سٹی محمد شفیق کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ریسکیو اور پولیس سمیت 15 محکموں کی مشترکہ ٹیمیں متحرک رہیں گی۔

عوامی ذمہ داری

خیال رہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ شہری قانون کی پاسداری یقینی بنائیں تو بسنت فیسٹیول مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...