وزیراعلیٰ مریم نواز کا لبرٹی چوک لاہور کا دورہ، موٹرسائیکل پر سیفٹی راڈ لگانے کی ہدایت۔۔۔ شہریوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ لبرٹی چوک

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لبرٹی چوک لاہور کا دورہ کیا، شہریوں نے مریم نواز کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

شہریوں سے گفتگو

مریم نواز نے گاڑی روک کر لبرٹی چوک پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو سیفٹی راڈ لگانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے 54 نئے کیسز رپورٹ

سیفٹی کے اقدامات

مریم نواز نے کہا کہ بسنت پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی نہیں لیکن اگر سیفٹی راڈ نہ لگایا تو بائیک بند ہوگی، یہ حفاظتی اقدامات آپ کی حفاظت کےلئے ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے مالکان کے خلاف مقدمہ درج

شہریوں کا توقعات کا اظہار

وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، شہریوں نے وزیراعلی پنجاب کے منصوبوں کی تعریف کی۔ وزیراعلی مریم نواز نے شہریوں سے بات چیت کی، بچوں سے اظہار شفقت کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی معاہدہ کب تک ہونے کا امکان ہے؟ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ سامنے آ گیا

پیار اور محبت کا اظہار

انہوں نے عوام کو روکنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا، مریم نواز نے پیلی شرٹ میں معصوم بچی کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا، ہاتھ ملایا، ننھے شہری نے آکر وزیراعلی مریم نواز شریف سے ہاتھ ملایا، اظہار مسرت بھی کیا۔

مریم نواز نے ننھے بچے سے مصافحہ کیا اور پیار کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو فوجی بھائی بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کا حکم

شہریوں کی خواہش

ایک شہری نے کہا کہ مریم نواز کراچی آجائیں، آپ کا کام حیران کن حد تک بہترین ہے اور نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مڈٹرم الیکشن میں ہار کا خدشہ، ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لیں گے

موچی گیٹ کا دورہ

وزیراعلی لبرٹی چوک کے دورے کے بعد موچی گیٹ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے بسنت کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

بسنت کے لیے تیاریوں کی تعریف

وزیراعلی کی آمد پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، بسنت کے انعقاد پر شہریوں نے وزیراعلی کی تعریف کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...