ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی، سوریا کمار یادیو کی تصدیق

بھارتی کرکٹ ٹیم کا میچ کولمبو میں کھیلنے کا عزم

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے تصدیق کی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم روایتی حریف کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے لیے سری لنکا جائے گی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 فروری کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی سمندری حدود کے قریب موجود روسی جاسوس جہاز خطرہ ثابت ہوا تو فوجی آپشنز تیار ہیں، برطانیہ

پاکستان کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان

تاہم حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کماریادیو نے پاکستان کی جانب سے گروپ میچ میں بھارت سے نہ کھیلنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم پاکستان کے بائیکاٹ کے فیصلے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے لیے طے شدہ شیڈول کے مطابق کولمبو کا سفر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی لگ گئی

کپتان کا واضح مؤقف

جمعرات کو ممبئی میں کپتانوں کی پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہماری سوچ بالکل واضح ہے، ہماری فلائٹ بک ہے اور ہم جا رہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے پر پاکستان کو اس میچ کے 2 پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور وہ 2 پوائنٹس بھارت کو مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں نظرثانی کیس ؛ جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

آئی سی سی پروٹوکول کی پیروی

لیکن اگر بھارت کو پاکستان کے بائیکاٹ کی صورت میں 2 پوائنٹس حاصل کرنے ہیں تو رپورٹس کے مطابق ضروری ہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کے پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے جہاں میچ کھیلا جانا تھا وہاں وقت پر موجود ہو اور شیڈول کے مطابق تمام تیاری کرے اور میدان میں پاکستان ٹیم کا انتظار کرے۔

پریکٹس اور رسمی سرگرمیاں

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکو ل کو فالو کرے گی اور 15 فروری کو سری لنکا میں شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی، پریس کانفرنس کرے گی اور اسٹیڈیم وقت پر پہنچے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق میچ والے دن پاکستان کے میدان میں نہ ہونے پر بھارت ٹیم میچ ریفری کی جانب سے آفیشل طور پر میچ منسوخ کرنے کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔ اس کے بعد ہی بھارتی ٹیم 2 پوائنٹس حاصل کرسکے گی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...