فسطائیت اور انسان سوزی کے خلاف یہ ایک لمبی جنگ ہے، 8 فروری کوئی آخری معرکہ نہیں، سلمان اکرم راجا
خیبرپختونخوا ہاؤس میں اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا ہاؤس میں اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا
پی ٹی آئی رہنما کی اہم باتیں
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا بانی کی صحت کے معاملے کو نارمل نہیں کیا جانا چاہیے۔ فسطائیت اور انسان سوزی کے خلاف یہ ایک لمبی جنگ ہے، 8 فروری کوئی آخری معرکہ نہیں۔ ہم نے لائحہ عمل کے مطابق شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام کرنا ہے۔ مغرب کے بعد ریلیاں نکالنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی، پاکستانی و بھارتی صدور کی تنخواہ کتنی ہے؟
پرامن احتجاج کا پیغام
پُرامن طریقے سے لوگوں اور فسطائیت کے پیروکاروں تک بھی اپنا پیغام پہنچانا ہے۔ عوام کو بتانا ہے کہ تبدیلی لانا پوری قوم کا فرض ہے۔ پاکستانی قوم باشعور ہے اور اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہے، ان شاءاللّٰہ ہم یہ جنگ جیتیں گے۔
سلمان اکرم راجا کا ٹویٹ
”فسطائیت اور انسان سوزی کے خلاف یہ ایک لمبی جنگ ہے، 8 فروری کوئی آخری معرکہ نہیں۔ ہم نے لائحہ عمل کے مطابق شٹر ڈاؤن ہڑتال، پہیہ جام کرنا ہے اور مغرب کے بعد ریلیاں نکالنی ہیں۔ پُرامن طریقے سے لوگوں اور فسطائیت کے پیروکاروں تک بھی اپنا پیغام پہنچانا ہے۔ عوام کو بتانا ہے کہ تبدیلی… pic.twitter.com/QnwPe5cWIG
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) February 5, 2026








