بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی سہولیات نہ دینا میڈیکل ٹیررازم ہے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عمران خان کی صحت پر اظہارِ تشویش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر اظہارِ تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے حالات بہت تشویشناک ہیں۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے پوری قوم فکر مند ہے، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناانصافی سے قید میں رکھا گیا ہے اور بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، ایرانی عوام سڑکوں پر آ گئے
اجلاس میں گفتگو
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہر منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر بہنوں پر کیمیکل والا پانی پھینکا جاتا ہے، جو ظلم کی انتہا ہے۔ ہم پی ٹی آئی کے کارکنوں کی حیثیت سے علیمہ خان اور ان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں اور عمران خان کی بہنوں کو اپنے سروں کا تاج سمجھتے ہیں۔ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
میڈیکل ٹیرارزم کا الزام
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم اور ایک جماعت کے سربراہ کو جیل میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی آنکھ کا آپریشن ذاتی معالج کے بغیر کیا گیا، ایسی جگہ جہاں ان کا خاندان اور ڈاکٹر موجود نہیں تھے۔ انہوں نے اس عمل کو عمران خان کے ساتھ میڈیکل ٹیرارزم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعہ شامل
عوام سے اپیل
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو اعتماد اور حوصلہ رکھنا چاہیے، ہم مسلسل اس جدوجہد میں ہیں کہ خان صاحب کی رہائی ہو۔ بانی پی ٹی آئی نے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری مجھے دی تو میں نکل پڑا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے اس مومنٹم کو بڑھائے گا۔ ہمیں گھروں سے سوشل میڈیا پر احتجاج کرنا ہے اور ان لوگوں کو شکست دینی ہے جنہوں نے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
احتجاج کی کال
سہیل آفریدی نے کہا کہ صبح سے شام تک 8 فروری کو احتجاجاً گھروں میں رہنا ہے اور شام کے بعد پورے پاکستان میں ریلیاں نکالنی ہیں۔ دن کے وقت گھروں میں رہ کر احتجاج ہوگا اور شام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔
سہیل آفریدی کا عمران خان کی طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر اظہارِ تشویش۔۔
سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے حالات بہت تشویشناک ہیں۔ عمران خان کی صحت کو پوری قوم فکر مند ہے, جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناانصافی سے قید میں رکھا گیا ہے...— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) February 5, 2026








