چین نے ایران کے پُرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کر دی
چین کی ایران کے جوہری حقوق کی حمایت
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ایران کے پرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہاں، میاں منشا کا حیران کن بیان سامنے آیا
چین کے نائب وزیر خارجہ کی بات چیت
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے بیجنگ میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ چین جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے ایران کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کا فیصلہ
چین کی طاقت کے استعمال کی مخالفت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نائب چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ چین پابندیوں کے نفاذ سے ایران پر دباؤ ڈالنے کی بھی مخالفت کرتا ہے۔
چین کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم
نائب چینی وزیر خارجہ نے ایران جوہری مسئلے کے مناسب حل کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔








