پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات، یادداشت پیش کی
پاکستان تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں یادداشت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کیلئے پہنچے، انہوں نے سپریم کورٹ میں یادداشت پیش کی جس پر تمام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے دستخط تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری فنڈ سے ریسٹورنٹ میں مہنگے کھانے، کروشیا کی سابق وزیر جیل پہنچ گئی
چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحت، زیرِ التوا مقدمات اور عدالتی کارروائیوں میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی صحت پورے ملک کیلئے کنسرن ہے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: دعائے ہے روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن و خوشحالی لائے : وزیر اعظم کا دیوالی پر پیغام
ملاقاتوں کا سلسلہ اور مقدمات کی تاخیر
ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 16 مرتبہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کر چکے ہیں جبکہ یہ ان کی 10ویں مرتبہ سپریم کورٹ میں حاضری ہے، مگر اس کے باوجود مقدمات مقرر نہیں ہو رہے۔ 17 جنوری کو فیصلہ ہو چکا تھا، تاہم تاحال کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور انتخابی سیاست سے دستبردار،پشاور چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا
بنیادی حقوق اور جلد علاج کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ جیل مینوئل رولز کے تحت قیدی کے اہلِ خانہ اور معالج کو اس کی صحت کے بارے میں باقاعدہ آگاہ کرنا لازم ہے، مگر بانی کے علاج کے معاملے پر جھوٹ بولا گیا۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق پہلے کہا گیا کہ علاج نہیں ہوا، بعد ازاں علاج تسلیم کیا گیا مگر اس کے دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا وزراء اور بیوروکریٹس کے لیے 1 ارب 14 کروڑ کی 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کے جرائم کے مقدمات
پی ٹی آئی چیئرمین نے واضح کیا کہ انہوں نے آئینی عدالت کا کوئی بائیکاٹ نہیں کیا تاہم 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم پر ان کے شدید تحفظات موجود ہیں۔ سپریم کورٹ کے سامنے ان کے تمام فوجداری مقدمات زیرِ التوا ہیں اور عدالتِ عظمیٰ سے استدعا ہے کہ انصاف دہلیز پر ملنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Female Wrestler Defeats BJP in State Elections
چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست
انہوں نے مزید کہا کہ بانی تک رسائی کیلئے چیف جسٹس سے استدعا کی گئی ہے اور ملاقات جس ادارے یا شخص کی ذمہ داری ہے، اسے عدالتی حکم پر عمل کرنا چاہیے۔ بانی کا معاملہ نہایت سنجیدہ ہے اور اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے پارلیمنٹیرینز کی موجودگی
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ آج پنجاب اور خیبرپختونخوا کے تمام پارلیمنٹیرینز بھی موجود ہیں۔ انصاف فراہم کرنا عدالتوں کی ذمہ داری ہے، اور ماضی میں سپریم کورٹ میں جب لوگ شکایت کرتے تھے کہ مقدمہ مقرر نہیں ہو رہا تو چیف جسٹس ازخود کیس مقرر کر دیا کرتے تھے، مگر آج ان کے مقدمات مسلسل تاخیر کا شکار ہیں۔
سماجی مسائل پر غور
اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ چیف جسٹس نے پمز اسپتال سے میڈیکل رپورٹ دینے کی بات کی تھی، مگر تاحال رپورٹ فراہم نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آئے روز افسوسناک واقعات پیش آ رہے ہیں، لوگوں کے گھروں میں میتیں پڑی ہیں اور پورا علاقہ سوگ کی کیفیت میں ہے۔ ایسے حالات میں بسنت کے فیسٹیول منانا سمجھ سے بالاتر ہے اور اس پر سنجیدہ قومی غور و فکر کی ضرورت ہے.








