بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سخت تحفظات ہیں: علامہ راجا ناصر عباس

سینیٹ میں قائدحزب اختلاف کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں قائدحزب اختلاف علامہ راجا ناصرعباس کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں، انکے حقوق سلب ہو رہے ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے سخت تحفظات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں قائدحزب اختلاف علامہ راجا ناصرعباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پولیس کو حق ہے کہ پرامن مظاہرین کو ڈنڈے مارے؟ حکومتیں عوام کو ان کا حق دینے کے لیے ہوتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں ان کے حقوق سلب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانیہ کی سخت وارننگ

صحت کی صورتحال پر تشویش

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کہا گیا وہ بیمار ہی نہیں۔ کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ پھر پانچ دن بعد اقرار کیا گیا کہ وہ بیمار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ہمیں سخت تحفظات ہیں۔

احتجاج اور حکومتی کارروائیاں

انہوں نے دوران خطاب مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ڈاکٹرز کے چیک کرنے سے کیا ہو جائے گا؟ ایک بزرگ سیاستدان بیمار ہوئے تو کیا ان کو جیل سے علاج کیلئے نہیں بھیجا گیا تھا؟ ہم نے 8 فروری کو احتجاج کا کہا ہے تو پھر لوگوں کو کیوں گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...