ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
ایران کا بیلسٹک میزائل تجربہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل کے دوران ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’خرمشہر فور‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سواری بٹھانے پر تنازع، ٹیکسی ڈرائیور باپ بیٹے سمیت 3 افراد مارے گئے
میزائل کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ایران نے اپنے جدید ترین طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل خرمشہر فور کے کامیاب تجربے اور اسے پہلی بار زیرِ زمین تنصیب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی سرکاری اور ریاست سے منسلک میڈیا کے مطابق یہ تجربہ پاسدارانِ انقلاب کے فضائی و خلائی شعبے کی جانب سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر اظہار افسوس
مزید معلومات
سرکاری اطلاعات کے مطابق خرمشہر فور میزائل کی رینج 2 ہزار کلومیٹر ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ میزائل طویل فاصلے پر واقع اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ میزائل 1500 کلوگرام تک وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول میں گرلز کے لانگ جمپ، جیولن تھرو، ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، ڈسکس تھرو، پول والٹ اور رسہ کشی کے ٹرائلز کا انعقاد
زیرِ زمین تنصیب
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ اس میزائل کو ایک زیرِ زمین تنصیب میں رکھا گیا ہے، جسے ایران کی جانب سے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرم آتی ہے اور تشویش بھی ہوتی ہے کہ ہر فیصلہ، ہر تقرری اور کابینہ کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کرتی تھیں، شیری رحمان
نئی دفاعی حکمت عملی
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران پاسدارانِ انقلاب کے خلائی کمانڈ کے تحت ایک نیا زیرِ زمین ’’میزائل سٹی‘‘ بھی قائم کر رہا ہے۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات ہونے والے ہیں۔
غیر روایتی عسکری حکمت عملی
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ بارہ دن جاری رہنے والے تنازع کے بعد ملک کی عسکری حکمتِ عملی میں تبدیلی آئی ہے۔ تہران کے مطابق اب اس کی پالیسی صرف دفاع تک محدود نہیں رہی بلکہ ضرورت پڑنے پر پیشگی کارروائی کا اختیار بھی شامل کیا گیا ہے۔








