سوات کے مختلف علاقوں میں برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا
برف باری کا آغاز
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) وادی سوات کے بالائی مقام کالام، مالم جبہ، مٹلتان، پلوگاہ، مہوڈنڈ اور اتروڑ میں برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کا درست راستہ تلاش کرنے کو تیار ہے، نائب وزیر خارجہ
برف باری کی شدت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کالام میں اب تک چار انچ، مہوڈنڈ اور پلوگاہ میں ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ ہوئی جبکہ برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کی صورتحال
شہری علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، بارش اور برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔








