ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر ہی بیٹنگ کروں گا: سلمان علی آغا
کولمبو میں کپتان کا بیان
کولمبوہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاری بہت عمدہ ہے۔ وہ ٹورنامنٹ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی میں مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی، سور کے کٹے ہوئے سر رکھ دیئے گئے
پہلے میچز کا دباؤ
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق، سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ٹیم پر ابتدائی میچز کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ تمام کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی:گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
تیاری کا جائزہ
پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے اور اب اصل توجہ طے شدہ پلان پر عملدرآمد پر مرکوز ہے۔ پاکستانی ٹیم گزشتہ چھ ماہ کے دوران اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور وہ اسی تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر اسرائیل میں ہائی الرٹ
میچز کے مقاصد
کپتان قومی ٹیم نے واضح کیا کہ ان کا مقصد تمام میچز جیتنا ہے۔ اگر ٹیم تینوں میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو رن ریٹ کا دباؤ نہیں ہوگا۔ موسم ٹیم کے کنٹرول میں نہیں ہے، مگر پرفارمنس ہماری دسترس میں ہے اور اسی پر ہماری توجہ ہے۔
بیٹنگ آرڈر کی وضاحت
بیٹنگ آرڈر سے متعلق سوال پر سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر ہی بیٹنگ کریں گے، اور انہیں نمبر تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔








