اندازہ ہے کہ پاکستان کو ہرانا مشکل ہے: نیدر لینڈز بیٹر میکس او ڈاوڈ
میکس او ڈاوڈ کا بیان
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیدرلینڈز کے بیٹر میکس او ڈاوڈ نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان کو ہرانا مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی گرفتاری: کیا سرکاری کام میں مداخلت پر دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا جا سکتا ہے؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری
غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پریس کانفرنس میں میکس او ڈاوڈ نے کہا ہے کہ ماضی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی میں اتار چڑھاؤ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیاری مکمل ہے اور ہمارے کھلاڑیوں نے سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے مختلف وینیوز پر ٹریننگ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
پاکستان کے خلاف میچ کی اہمیت
کل کے میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان کو ہرانا مشکل ہے۔ ہمیں ایک مضبوط ٹیم کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔
میچ کے بائیکاٹ کا اثر
میکس او ڈاوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کیا ہے، یہ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے اور ہمارا فوکس اپنے کھیل پر ہے کہ ہم نے اچھا کھیلنا ہے۔








