نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کب شروع ہوگی؟ گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم بیان آگیا
گورنر اسٹیٹ بینک کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ نئی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا کام کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کا 2019 کا معاہدہ سامنے آگیا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے سخت مانیٹری پالیسی کا معاہدہ ہے۔ برآمدات میں کمی کے باوجود معاشی صورتحال بہتر ہے۔ نئی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا کام کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرو فیروز میں کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، گاڑیوں اور صوبائی وزیر کے گھر کو آگ لگا دی
قرضوں کی ادائیگی کا شیڈول
ان کا مزید کہنا ہے کہ قرضہ ستمبر 2027 تک رول اوور ہوجائے گا جبکہ چھ ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کردی گئی ہے، مزید چار سے ساڑھے چار ارب ڈالر کی ادائیگی رواں مالی سال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تعلقات معمول پر لانے کے لیے پُرعزم ہے بشرطیکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ظہور بلیدی
پائیدار معاشی ترقی
انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لئے دو سال تک پالیسیز کا تسلسل جاری رہے گا۔ پاکستان کی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور بیرسٹر سیف متحرک
برآمدات اور معاشی بہتری
گورنر اسٹیٹ بینک یہ بھی کہا کہ برآمدات میں کمی اور درامدات میں اضافے کے باوجود معاشی بہتری ہے۔ 30 جون تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفر سے ایک فیصد اور افراط زر پانچ سے سات فیصد رہے گا جبکہ ایس ایم ای سیکٹر کےلئے قرضوں کی فراہمی دگنی کر کے گیارہ کھرب روپے کردی۔
غیرفعال قرضوں کا حجم
جمیل احمد نے بتایا کہ غیرفعال قرضوں کا حجم سات سے آٹھ فیصد پر آگیا۔ ایکس چینج مارکیٹ میں خرابیوں کو دور کیا۔ ایک سو چھیاسٹھ میں سے ایک سو چالیس منی چینجرز کو بند کردیا گیا۔








