اسلام آباد کی عدالت کا سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد کی عدالت کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ ہونہار سکالرشپ سکیم میں کتنے طلباء نے اپلائی کیا۔۔؟ اہم تفصیلات جاری
مبینہ غلط استعمال کا کیس
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت کی جو کہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
وارنٹ گرفتاری اور پیشی کا حکم
عدالت نے سردار تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں غیر موجودگی
سردار تنویر الیاس متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔








