حکومت کا کرنسی تبادلے کے معاملے میں بینکوں کو آزاد کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت کی نئی پالیسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے امپورٹ ایکسپورٹ کے لیے کرنسی ایکسچینج میں رکاوٹیں ختم کر کے بینکوں کو کرنسی تبادلے کے معاملے میں آزاد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو
سرمایہ کاروں کے لیے اصلاحات
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اصلاحات کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام 40 سال پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ اسی ہفتے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی میں غیرضروری قواعد ختم کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
بینکوں کی اجازتیں اور آسان کاروبار ایکٹ
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے بینکوں کو اسٹیٹ بینک سے بہت سی اجازتیں لینا پڑتی تھیں۔ حکومت پارلیمنٹ سے آسان کاروبار ایکٹ بھی منظور کروا چکی ہے۔
کاروباری افراد کیلئے خوشخبری
وفاقی وزیر سرمایہ کاری نے کاروباری افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں کاروباری افراد کیلئے ایف بی آر کی رکاوٹیں ختم کرنے جا رہے ہیں۔








