بانی پی ٹی آئی کو میسر طبی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا
عمران خان کو طبی سہولیات کی فراہمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اعزاز سید کی انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری کی مذمت، اجمل جامی کا سکالر کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کا مشورہ
سابق وزیراعظم کی طبی معائنہ درخواست
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست کے معاملے میں سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں کمنٹس جمع کرا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سالِ نو کے موقع پرکراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا
عدالت کی ہدایت
عدالت نے کہا کہ عمران خان کی پمز ہسپتال سے آنکھوں کے معائنے کی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔ عدالت نے وکلائے صفائی اور سرکاری پراسیکیوٹر کو کل ( بروز ہفتہ) 7 فروری کو دلائل پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
شوکاز نوٹس کا خاتمہ
کمنٹس جمع کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا۔








