شدت پسندوں نے امام بارگاہ کو نشانہ بنایا، یہ وہ مائنڈسیٹ ہے جو عورتوں، اقلیتوں اور اپنے سے مختلف فرقے کو کافر جانتے ہوئے حملے کرتا ہے، فواد چودھری
فواد چودھری کی تشویش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے شدت پسندوں نے امام بارگاہ میں مومنین کو نشانہ بنایا ہے، یہ وہ مائنڈسیٹ ہے جو عورتوں، اقلیتوں اور اپنے سے مختلف فرقے کو کافر جانتے ہوئے حملے کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے سفیر کا سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد سینٹر کا دورہ، تھلیسیمیا کے مریضوں کے خاندانوں میں راشن کی تقسیم
مسئلے کی جڑیں
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہی مائنڈ سیٹ تہواروں کے خلاف ہیں، عورتوں کی تعلیم کو کفر سمجھتے ہیں اور کم عمر بچیوں سے شادیوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس مسئلے کا بنیادی ماخذ پسماندہ قبائیلی سوچ اور مدارس میں دی جانیوالی تعلیم ہے جو دوسرے فرقے کو کافر قرار دیتی ہے۔ پاکستان کی ریاست کی ماضی کی پالیسیوں نے اس فتنے کو جلا بخشی۔ اب ایک بڑی کوشش چاہئے اس فتنے کو ختم کرنے کیلئے۔
ٹوئٹر بیان
شدت پسندوں نے امام بارگاہ میں مومنین کو نشانہ بنایا گیا ہے، یہ وہ مائنڈسیٹ ہے جو عورتوں، اقلیتوں اور اپنے سے مختلف فرقے کو کافر جانتے ہوئے حملے کرتا ہے، یہ تہواروں کے خلاف ہیں، عورتوں کی تعلیم کو کفر سمجھتے ہیں اور کم عمر بچیوں سے شادیوں کا مطالبہ کرتے ہیں! اس مسئلے کا بنیادی ماخذ…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 6, 2026








