اسلام آباد دھماکہ، پنجاب حکومت نے 25 ایمبولینسز روانہ کردیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا دھماکے کے زخمیوں کے لیے امدادی اقدامات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں امام بارگاہ دھماکے کے زخمیوں کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر متاثرہ فرد کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میچ فکسنگ میں ملوث ٹینس کھلاڑی پر 12 سال کی پابندی عائد ، 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ

ایمرجنسی ایمبولینسز کی روانگی

وزیراعلیٰ کے مطابق 25 مکمل طور پر جدید سہولیات سے آراستہ ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا سکے اور انہیں محفوظ طریقے سے اسپتال منتقل کیا جا سکے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹاس کے دوران میزبان نے مبینہ گرل فرینڈ سے متعلق ایسا سوال پوچھ لیا کہ شبمن گل پریشان ہو گئے

ہسپتالوں کی تیاری

مریم نواز نے بتایا کہ تمام ہسپتالوں میں سرجیکل ٹیمیں، اینستھیٹسٹ، آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹرز کو الرٹ کر کے ڈیوٹی پر موجود رکھا گیا ہے، جبکہ بلڈ بینکس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ خون کی کسی قسم کی قلت پیدا نہ ہو۔ آپریشن تھیٹرز کو بھی مکمل طور پر تیار رکھا گیا ہے تاکہ زخمیوں کا بروقت اور مؤثر علاج یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: صدرمملکت، وزیراعظم

ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داریاں

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں اور امدادی کارروائیوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیا جا رہا ہے۔

دھماکے کا واقعہ

واضح رہے کہ اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق اور 169 زخمی ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...