اسلام آباد دھماکے میں ہندوستان اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں، وفاقی وزیر خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا، ہونہار اسکالرشپ فیز بھی شروع
حملے کے واضح ثبوت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے۔ ہندوستان اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب جائیں گے
سیکورٹی گارڈوں کا کردار
سیکورٹی گارڈوں نے اس کو چیلنج کیا جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی اور نمازیوں کی آخری قطار میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ انشا ء اللہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی۔
ہندوستان کا کردار
ہندوستان عبرت ناک شکست کے بعد اپنی پراکسیوں کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، اس کی براہ راست جنگ لڑنے کی اب ہمت نہیں۔
مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں۔ حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے۔ ہندوستان اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔ سیکورٹی گارڈوں نے اس کو چیلنج کیا جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 6, 2026








