لاہوریوں سے گزارش ہے احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ خوشیاں منائیں: سینئر وزیر مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کی بسنت میں شرکت

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے آج بسنت کے تہوار میں بھرپور شرکت کی اور لاہور کے اندرون شہر میں روایتی خوشیوں کا حصہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جارحیت کے جواب میں اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا

پتنگ بازی کا آغاز

مریم اورنگزیب تاریخی آصف جاں کی حویلی پہنچیں جہاں انہوں نے پیلے لباس میں ملبوس ہو کر شہریوں اور خاندانوں کے ساتھ پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735 ارب روپے اضافے سے 23 سو ارب ہونے کا خدشہ

گول گپے اور تصاویر

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مریم اورنگزیب کو گول گپے پیش کیے، جبکہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تصاویر بنوائیں۔ مریم اورنگزیب نے فیملیز اور بچوں کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہو کر بسنت کی بحالی پر اظہارِ مسرت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر پولیس میں ہڑتال، اسلام آباد پولیس کے 2000 اہلکار طلب

میڈیا سے گفتگو

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے بسنت منائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈیڑھ سالہ محنت کا نتیجہ ہے کہ یہ تہوار 25 سال بعد دوبارہ بحال ہوا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنائیں، اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا گرین لینڈ کے حوالے سے منصوبہ اور معاونین کو دی گئی ہدایات، مارکو روبیو کی مسلح سروسز اور خارجہ پالیسی کمیٹیوں کو بریفنگ

حکومتی انتظامات

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت نے سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات فول پروف کیے ہیں، اور یہ تہوار پنجاب کی ثقافتی روایت کو محفوظ انداز میں فروغ دینے کا ذریعہ بن رہا ہے۔

بسنت کی رونق

لاہور بسنت کے رنگوں، پتنگوں اور خوشیوں سے جگمگا اٹھا ہے، اور مریم اورنگزیب کی شرکت نے اس تہوار میں مزید رونق دوبال دی ہے۔ بسنت کے 3 روزہ جشن میں شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ خوشیاں منائیں。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...