سونے اگلنے والی شاندار زرعی زمین کا انتخاب کیا گیا، خریدی اور کئی گنا زیادہ نرخ پر بیچ دی، اب تو قرضہ دینے والے ملک اور ادارے بھی ہنستے ہوںگے

مصنف کی تعارف

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 431

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا پاکستان ریلوے کی ترقی میں اظہار دلچسپی، تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی: حنیف عباسی

واقعہ کی تفصیل

ایسا ہی ایک واقعہ ساہی کے قریب بجلی پلانٹ لگانے اور اس کے لئے زمین خریدنے سے متعلق بھی پڑھ لیں۔ پلانٹ کے لئے سونے اگلنے والی شاندار زرعی زمین کا انتخاب کیا گیا۔ بے حد ازاں نرخوں پر یہ ایک خاندان نے خریدی اور بعد میں کئی گنا زیادہ نرخ پر کمپنی کو بیچ دی۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے 2 ماہ کے دوران 831 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 ہلاکتیں

نمائندوں کا کردار

یہ ہے ہمارے نمائندوں کا کردار جن کے لئے ہم جانیں قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ آئی ایم ایف سے بھکاری بن کر اور ناک کی لکیریں نکال کر قرضہ مانگتے ہیں اور خرچ عیاشیوں اور پہلے سے مراعات یافتہ افسر شاہی کے مزید نخرے اٹھانے کے لئے کرتے ہیں۔ اب تو قرضہ دینے والے ملک اور ادارے بھی ہم پر ہنستے ہوں گے۔ عوام ہیں کہ بس لکیر کے فقیر اور دنیا میں ان باغوں کی تلاش میں جو ایسے افراد برسوں سے دکھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد، شوہر نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا

کمشنر کا پس منظر

مجھے بہاول پور پوسٹ ہوئے ایک برس ہو گیا تھا اور کمشنر کو تقریباً پندرہ ماہ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم صادق پبلک سکول سے حاصل کی تھی۔ دو بار اسی سکول میں بطور چیف گیسٹ شرکت کر چکے تھے۔ کہا کرتے تھے؛ "مجھے بڑا فخر محسوس ہوتا کہ جب میں اسی سکول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتا ہوں جہاں کامیں بھی کبھی طالب علم تھا۔"

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا

اب کی ترقی

ایک روز ان کی سٹاف کالج میں اگلے گریڈ میں ترقی کے لئے نامزدگی ہو گئی۔ ان کے ساتھ عمدہ وقت بیتا تھا اور بھائی جان قیس سے دوستی کی بدولت یہ تعلق بہت مضبوط اور گہرا ہو چکا تھا۔ بہر حال ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا لازمی حصہ ہے۔ وہ ٹریننگ کے لئے لاہور چلے گئے اور ان کی جگہ کیپٹن (ر) اسد اللہ خاں آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ہر چیز کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے مگر ثابت نہیں کرسکا: شرجیل میمن

نئے کمشنر کی خصوصیات

نئے کمشنر خاندان آدمی۔ فوجی ہونے کے سبب نظم و ضبط کے پابند اور کام سے کام رکھتے تھے۔ اچھے افسروں کی قدر کرتے تھے۔ بلدیات کے حوالے سے شجر کاری اور شہر کی صفائی ان کا فوکس تھی۔ جنرل غلام جیلانی خاں سابق گورنر پنجاب کے داماد اور لیفٹینینٹ جنرل کے اکلوتے صاحب زادے۔ دبنگ افسر تھے اور وزیر اعلیٰ کو بھی منہ پر جواب دینے کی جرأت رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سماجی برائیوں کے خلاف تحریکیں منظم کی جا سکتی ہیں اور اگر سیاسی جماعتیں عوامی ایشوز پر کام کرنا شروع کر دیں تو معاشرے کو جنت نظیر بنا سکتے ہیں

حامد یعقوب کا عہدہ

کیپٹن اسد تقریباً تین ماہ ہی کمشنر رہے پھر الیکشن 2013ء کا اعلان ہوتے ہی وہ ٹرانسفر ہو گئے۔ ان کی جگہ میرے ایک اور جاننے والے حامد یعقوب شیخ بطور کمشنر بہاول پور چارج لیا۔ یہ اعلیٰ روایات کے حامل سی ایس پی افسر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا، ٹرمپ

حامد یعقوب کی خصوصیات

حامد یعقوب کمشنر بہاول پور؛ ان سے میری شناسائی تب سے تھی جب وہ ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) لوکل گورنمنٹ تھے اور میں وزیر بلدیات و قانون پنجاب کا سٹاف افسر۔ حامد یعقوب نفیس، رحم دل، قابل اور دیانت دار افسر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ جواد کے اعضاء نے 5 زندگیاں روشن کر دیں

خوبصورت یادیں

ہم نے الیکشن بھگتا اور چولستان کی خوب یاترا بھی کی۔ رینجرز کے انچارج کرنل گلزار کے ہمراہ زیرو لائن کے ساتھ ساتھ سفر کیا۔ چاچا گل محمد کے پاس یاد گار ڈنر بھی کیا۔ الہو رانیا میں مقامی فوک میوزک اور ریت کے رومانس کا ناقابل فراموش نظارہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (بدھ) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟

آخری خیال

حامد یعقوب نے لمبی چھٹی لی اور برطانوی حکومت کا ذیلی ادارہ DFID جوائن کر لیا۔ بعد میں حکومت پنجاب کو جب کوئی اچھا فنانس سیکرٹری نہ ملا تو انہیں سیکرٹری فنانس پنجاب لگا نا پڑا۔ بہاول پور میں جب انہوں نے پہلی تعارفی میٹنگ بلائی تو میری طرف اشارے کر کے کہا؛ "چلو یہاں ایک افسر تو ایسا ہے جسے میں جانتا ہوں۔"

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...